گلیات میں ایک ہفتہ سےجاری بارشوں سے موسم خوشگوار 

Aug 04, 2024 | 12:38 PM

ایک نیوز: گلیات میں ایک ہفتہ سے مسلسل بارشوں کا سلسلہ جاری ہے،مون سون بارشوں سے گلیات کا موسم سرد  اور  خوشگوار ہوگیاہے۔
  گلیات کے مختلف علاقوں میں نتھیاگلی ،ایو بیہ ،خانسپور توحید اباد پسالہ میں بارش سے گاوٴں میں جانے والی روڑ ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہوگئی ہے جس سے مقامی لوگوں کو سخت پر شانی کاسامنا ہے،جنوبی وزیرستان میں موسلادھار بارشوں کے باعث ٹانک میں سیلاب کے باعث الرٹ جاری کیا گیا ہے ۔
سیلابی ریلہ وزیرستان روڈ گرہ بلوچ کے مقام پر پہنچ چکا ہے، وزیرستان روڈ گرہ بلوچ کے مقام پر سیلابی ریلے کے باعث وزیرستان روڈ پر ٹریفک معطل ہے، سیلابی ریلہ کڑی عاشقی کی آبادی میں داخل ہو گیا ، نواحی علاقوں میں سیلاب کی صورتحال سے آگاہ کرنے کے لئے مساجد میں اعلانات کئے جا رہےہیں۔
مانسہرہ میںسیلاب سے متاثرہ علاقے مہانڈری میں لوگوں نے نقل مکانی شروع کر دی،دریائے کنہار پر بننے والی جھیل میں پانی کی سطح بدستور بلند ہے،مہانڈری بازار کو خالی کرا لیا گیا ہے، تاجروں کا کروڑوں روپے کا نقصان ہو چکا ہے،وادی منور میں موسلادھار بارش کی وجہ سے منور نالے میں پانی کی سطح بلند ہے۔

مزیدخبریں