ایک نیوز: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازکے ہر بے گھر کیلئے” اپنی چھت اپنا گھر“ پروگرام پر تیزی سے کام جاری ہے، تین ماڈل کی اصولی منظوری دی گئی ہے۔
وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف نے پلاٹ پر قرض حاصل کرنے والوں سے سروس چارجز لینے سے بھی روک دیا،14اگست کو اپنی چھت اپنا گھر پروگرام کی لانچنگ ہو گی، اپنی چھت اپنا گھر پروگرام کے پائلٹ پروگرام کے طور پر ماڈل گھر تیار ۔
وزیراعلی مریم نوازشریف کی ماڈل گھروں کے نقشے میں لیونگ روم بھی شامل کرنے کی ہدایت کی، وزیر اعلی مریم نوازشریف کا عوام کی سہولت کے لئے ٹال فری نمبر متعارف کروانے کا حکم ،مریم نواز کی ہدایت پر پی آئی ٹی بی اپنی چھت اپنا گھر پروگرام کے لئے خصوصی پورٹل تیار کرے گا ، اپنی چھت اپنا گھر پروگرام کے خواہش مند گھر بیٹھے آن لائن درخواست جمع کراسکیں گے ۔
سیکرٹری ہاؤسنگ کیپٹن (ر)اسد اللہ خان نے اپنی چھت اپنا گھر پروگرام پر تفصیلی بریفنگ دی ، اپنی چھت اپنا گھر پروگرام فارم ڈپٹی کمشنر اور اسسٹنٹ کمشنرز کے دفاتر سے حاصل کیے جا سکیں گے۔ بریفنگ میں بتایا گیا ہے کہ ایک تا پانچ مرلہ تک پلاٹ مالکان گھر بنانے کے لئے بلاسود قرضہ حاصل کر سکیں گے،وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف کی ہدایت پر گھر کے مالکان کو آسان قسط پر قرضہ ادا کرنے کی سہولت ملے گی،سرکاری زمین پر گراؤنڈ اور تین منزلہ اپارٹمنٹ کے پروگرام کا پی سی ون منظور،فزیبلٹی سٹڈی جلد ہوگی۔
پرائیویٹ سکیموں میں تین اور پانچ مرلہ کے گھر ”پھاٹا“ کے الاٹیز کو ملیں گے،پھاٹا کے الاٹی پرائیویٹ سکیم میں گھر لینے پر پانچ سال میں گھر کے اقساط ادا کریں گے، حکومت پنجاب پرائیویٹ سکیم میں گھر کی لاگت کا بوجھ کم کرنے کے لئے سبسڈی دے گی۔
کسی بھی شہر یا گاؤں میں 70ہزار پلاٹ مالکان قرض لے سکیں گے،پانچ مرلہ تک پلاٹ کے مالک کو گھر بنانے کے لئے بلا سود قرض ملے گا،مائیکروفنانس اداروں کے ذریعے قرض کی ادائیگی پر سروس چارجز پر حکومت پنجاب ادا کرے گی،وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کی زیر صدارت اجلاس میں اہم فیصلوں کی منظوری دی گئی ۔
اجلاس میںسینیٹر پرویز رشید، سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب بھی موجود تھے۔