ایک نیوز:امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان کراچی روانہ ہو گئے، امیر جماعت اسلامی کراچی میں جاری دھرنے کے شرکاء سے خطاب کریں گے۔
امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ پاکستان کو بحران سے نکالنے لئے لیے ہمارا دھرنا کامیابی سے جاری ہے، جماعت اسلامی نے کراچی میں گورنر ہاوس کے باہر دھرنا دے رکھا ہے ، جماعت اسلامی کا دھرنا قومی دھرنے کی شکل اختیار کر چکا ہے۔
حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ تاجر، صنعت کار، تنخواہ دار طبقہ اور خواتین ہمارے دھرنے سے جڑ گئے ہیں، ہمارے دھرنے سے عوام میں امید اور خوشحال مستقبل کا احساس پیدا ہوا ، پاکستان آئینی اور پارلیمانی بحران سے دو چار ہے، حکومت کی رٹ ختم ہو چکی ہے۔
انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ میں سیٹوں کو بلڈوز کر کے میڈیا پر بیٹھ کر حکمرانی کی جارہی ہے۔ آئین کو پامال کیا جارہا ہے، قومی معیشت سے کھلواڑ کیا جارہا ہے ، پاکستان کے مقاصد کو ختم کر دیا گیا، ہمارے کارکنان ملی جذبے سے دھرنے میں شریک ہیں۔