بنگلہ دیش کیخلاف ٹیسٹ سے قبل قومی کرکٹرز کو پریکٹس میچ کھیلانے پرغور

Aug 04, 2024 | 11:12 AM

ایک نیوز: پاک بنگلہ دیش ٹیسٹ سیریز پی سی بی کے لئے درد سر بن گئی ،جنوری سے اب تک قومی کرکٹرز نے کوئی ٹیسٹ نہیں کھیلا ہے۔
پی سی بی ذرائع کا کہنا ہے کہ بنگلہ دیش کے خلاف پریکٹس میچ میں قومی کرکٹرز کو کھیلانے کا آپشن زیر غور ہے،یہ میچ پاکستان شاہینز اور بنگلہ دیش کے درمیان اسلام آباد کلب میں کھیلا جائے گا۔
قومی کرکٹرز کو موقع دینے کا مقصد میچ ٹمپرامینٹ دینا ہے،دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا پہلا ٹیسٹ 21 اگست کو پنڈی میں کھیلا جائیگا۔    

مزیدخبریں