آج ملک بھر میں یوم شہدائے پولیس منایا جا رہا ہے

Aug 04, 2024 | 10:58 AM

ایک نیوز: آج ملک بھر میں یوم شہدائے پولیس منایا جا رہا ہے ، سی ٹی او لاہورعمارہ اطہر نے یوم شہدائے پولیس کے موقع پر ویڈیو   پیغام میں کہا ہے کہ فرض کی راہ پر جان قربان کرنے والوں کو لاہور ٹریفک پولیس کا سلام پیش کرتی ہوں۔
عمارہ اطہر کا کہنا تھا کہ یوم شہدائے پولیس دراصل تجدید عہد کا دن ہے، شہریوں کے جان و مال اور عزت و آبرو کا تحفظ کرتے ہوئے جام شہادت نوش کرنے والوں کو سلام، بہادر فورس کا کمانڈر ہونے پر فخر ہے، فخر ہے ایسی فورس کا حصہ ہوں جس نے ملک و قوم کی سربلندی کیلئے اپنی قربانیاں دیں۔
  سی ٹی او لاہورکا کہنا تھا کہ شہداء پولیس نے اپنا آج قوم و ملت کے روشن مستقبل پر قربان کردیا، ہم شہریوں کے تحفظ کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے، شہداء پولیس قوم و ملت کی سلامتی کو برقرار رکھنے کی روشن مثالیں ہیں،شہید ہمیشہ زندہ ہیں اور ان کی خدمات پولیس کیلئے مشعل راہ ہیں۔
  عمارہ اطہر نے کہا کہ بزدلانہ کارروائیاں ہمارے حوصلوں کو پست نہیں کر سکیں،ہم ملک و قوم کی خاطر جان کا نذرانہ پیش کرنے میں کبھی پیچھے نہیں ہٹیں گے، عظیم قومیں اپنے شہدا کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کرتی۔

مزیدخبریں