کشتی الٹنے کا واقعہ کیسے پیش آیا ؟اسسٹنٹ کمشنر نے رپورٹ جاری کردی

Aug 04, 2023 | 22:24 PM

ایک نیوز :منچن آباد میں کشتی الٹنے کے واقعے کے حوالے سے اسسٹنٹ کمشنر نے ابتدائی رپورٹ جاری کردی ۔

تفصیلا ت کے مطابق  دریائے ستلج میں کشتی الٹنے کے معاملے پر اسسٹنٹ کمشنر منچن آباد احمد جاوید چیمہ نے ابتدائی رپورٹ جاری کردی ۔ رپورٹ کے مطابق کشتی میں دیپالپور اور منچن آباد کے رہائشی افراد سوار تھے ، حادثے کا شکار ہونے والی کشتی میں تقریبا 55افراد سوار تھے،  ڈوبنے والی کشتی میں 16 موٹر سائیکل اور 30 بوری کھاد بھی تھی،  کشتی میں سوار افراد سوجیکی دیپالپور سے منچن آباد کے علاقے بریکہ ہٹر آرہے تھے ،ڈوبنے والے 33 افراد کو ریسکیو ٹیموں نےزندہ نکال لیا تھا،ریسکیو آپریشن کے دوران دو افراد کی لاشیں نکال لی گئیں ،سولہ افراد لاپتہ ہیں جن میں سے 11 افراد کا تعلق منچن آباد سے ہے،  بہاولنگر اوکاڑہ اور پاکپتن کے ریسکیو جوانوں کی جانب سے آپریشن جاری ہے۔

رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ  ریسکیو آپریشن کی مکمل طور پر نگرانی کی جا رہی ہے ،  رات کی تاریکی کے باعث ریسکیو آپریشن روک دیا گیا ہے،  تمام لاپتہ افراد کی تلاش تک آپریشن جاری رہے گا۔

مزیدخبریں