سائرس قاضی کو نیا سیکریٹری خارجہ لگانے کی منظوری

 سائرس قاضی کو نیا سیکریٹری خارجہ لگانے کی منظوری
کیپشن: سائرس قاضی کو نیا سیکریٹری خارجہ لگانے کی منظوری

ایک نیوز :وزیراعظم شہباز شریف نے سائرس قاضی کو نیا سیکریٹری خارجہ لگانے کی منظوری دیدی۔

 ذرائع کے مطابق سائرس قاضی موجودہ سیکریٹری خارجہ کے ریٹائر ہونے پر بطور سیکریٹری خارجہ عہدہ سنبھالیں گے،  موجودہ سیکریٹری خارجہ اسد مجید خان 16اگست کو ریٹائر ہوجائیں گے ، محمد سائرس سجاد قاضی اس وقت وزارت خارجہ میں سینئیر ترین افسر اور بطور اسپیشل سیکریٹری فرائض انجام دے رہے ہیں،  سائرس قاضی نے بطور سفیر پاکستان ہنگری اور ترکی میں خدمات انجام دی ہیں۔