9مئی کے واقعات عمران خان کے ایما پر ہوئے ، پرویز خٹک

Aug 04, 2023 | 21:19 PM

ایک نیوز :سابق وفاقی وزیر دفاع اور تحریک انصاف کے سابق مرکزی رہنما  پرویز خٹک نے کہا کہ 9 مئی کے دن جو کچھ ہوا سب چیئرمین پی ٹی آئی کا کیا دھرا ہے۔

نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو  کرتے ہوئےپرویز خٹک کا کہنا تھا کہ 9 مئی کے واقعات میں سینیئر پارٹی قیادت کو پُر امن احتجاج کی لائن دی گئی تھی جبکہ حملوں وغیرہ کیلئے ایک الگ گروپ بنایا گیا تھا جو ہمارے علم میں نہیں تھا۔انہوں نے کہا کہ  حملوں کیلئے بنائے گئے اس گروپ کو ہدایات کہیں اور سے مل رہی تھیں، شکر ہے اس دن گولی نہیں چلی ورنہ انتشار ہو جاتا۔

سابق وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ اس دن کا ڈرامہ اس لیے رچایا گیا تھا کہ ملک میں اور فوج میں انتشار پھیلے اور فوج بدنام ہو۔ اس سارے معاملے کے فیصلے عمران خان خود کرتا تھا اور سینیئر قیادت کی رائے کو کبھی خاطر میں نہیں لاتا تھا۔

مزیدخبریں