ایک نیوز :پاکستان کا اگلا وزیراعظم کون ہوگا ماہرین نجوم نے بڑی پیشگوئی کردی۔
تفصیلات کےمطابق نجی ٹی وی کے پروگرام میں ماہر نجوم علی محمد خان نے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ زیادہ چانس لگ رہا ہے کہ پیپلزپارٹی الیکشن جیتے گی اور بلاول بھٹو ملک کے اگلے وزیراعظم ہوں گے ۔انہوں نےمزید پیشنگوئی کی ہے کہ ایک سابق جج وزیر اعظم بنیں گے یاہوسکتا ہے کہ کوئی ٹیکنوکریٹ نگران وزیر اعظم بن جائے ۔
علی محمد خان نے بتایا کہ اکتوبر میں الیکشن ہونے کے صرف 5 فیصد چانسز ہیں اور اگر اکتوبر میں الیکشن نہیں ہوئے تو یہ ایک سال آگے چلے جائیں گے،شہباز شریف کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ ان کا رول بس یہیں تک تھا کہ جو کہ اب ختم ہوگیا ہے، مریم نواز مزید لیڈ نہیں کریں گے۔
ماہر نجوم کے مطابق تحریک انصاف کی ستاروں کی پوزیشن اچھی نہیں ہے، عوام میں ان کا گراف بہت بلند ہے مگر جب قسمت کسی کا ساتھ نہ دے تو پھر مشکل ہوجاتی ہے۔انھوں نے کہا کہ عمران خان نااہل نہیں ہوں گے نہ ہی انھیں گرفتار کیا جائے گا، چیئرمین پی ٹی آئی کو اس کی آس پاس کی صورتحال کا سامنا کرنا پڑے گا کیوں کہ وہ خوش قسمت بہت ہیں، تاہم تحریک انصاف کی حکومت نہیں بنے گی۔