وزیر اعظم کی زیر صدارت اتحادی جماعتوں کے اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی

اتحادی جماعتوں کا اہم اجلاس،نگران وزیراعظم کیلئے پہلا نام سامنے آگیا
کیپشن: اتحادی جماعتوں کا اہم اجلاس،نگران وزیراعظم کیلئے پہلا نام سامنے آگیا

ایک نیوز :وزیر اعظم شہبازشریف کی زیر صدارت اتحادیوں کے ویڈیو لنک اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔

تفصیلات کے مطابق ویڈیو لنک اجلاس میں 4 نکاتی ایجنڈا زیر غور آیا، نگران وزیر اعظم، نئی مردم شماری، ضمنی انتخابات اور اسمبلیوں کی تحلیل پربھی مشاورت کی گئی،تمام رہنماؤں میں اتفاق کیا گیا کہ الیکشن وقت پر ہونے چاہیں، مردم شماری کے معاملے پر فیصلہ مشترکہ مفادات کونسل پر چھوڑنے پر اتفاق کیا گیا جبکہ ضمنی انتخابات کا معاملہ نگران حکومت پر ڈال دیا گیا، اتحادی حکومت نے طے کیا کہ  نگران حکومت آئندہ کے ضمنی انتخابات کے معاملات کو خود دیکھے گی،  نگران وزیر اعظم کے انتخاب کے معاملے کو وزیر اعظم کا استحقاق قرار دیدیا گیا، اتحادی جماعتوں نے کہا کہ وزیر اعظم اور اپوزیشن آپس میں مشاورت سے نگران وزیر اعظم کا انتخاب کرلے، اجلاس میں بلوچستان سے جسٹس ریٹائرڈ شکیل بلوچ کا نام نگران وزیر اعظم کے لئے تجویز کیا گیا۔