آن لائن لون ایپ کے ذریعے فراڈ کرنیوالا غیرملکی گرفتار

Aug 04, 2023 | 18:50 PM

ایک نیوز :لاہور میں ایف آئی اے سائبر کرائم نے کارروائی کرتے ہوئے آن لائن لون ایپ کے ذریعے فراڈ کرنے والے غیرملکی باشندے کو گرفتار کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق ملزم کوجیان لی یانگ کو گلبرگ لاہور سے گرفتار کیا گیا،ملزم پاکستان میں آن لائن لون ایپ کے ذریعے فراڈ کرنے والوں کا سربراہ ہے، ملزم نے دوران تفتیش سینکڑوں لوگوں سے فراڈ  کا اعتراف کیا ہے، بہت سے پاکستانی شہریوں کو اس نے اپنے پاس اس کام کے لیے ملازم رکھا ہوا تھا،ملزم10 ماہ سے پاکستان میں یہ کام کر رہا تھا،آن لائن لون ایپ کے ذریعے شہری کے ڈیٹا تک رسائی حاصل کرکے انہیں بلیک میل بھی کرتا تھا۔ ایف آئی اے نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔

مزیدخبریں