ایک نیوز :متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ 2018 میں سب سے زیادہ مینڈیٹ ایم کیو ایم کا چوری ہوا،مصنوعی مردم شماری کی بنیاد پرہونیوالے الیکشن قبول نہیں۔
تفصیلا ت کے مطابق کراچی میں کنوینر خالد مقبول صدیقی نے مصطفیٰ کمال اور فاروق ستار کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوے کہا کہ پاکستان اب مصنوعی الیکشن کو برداشت نہیں کر سکتا، دو نمبر جمہوریت کی ضرورت نہیں ہے۔
خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ 9 اگست کو پاکستان کے ایوان اپنی مدت پوری کریں گے، بس یہ مدت عدت میں تبدیل نہ ہو۔انہوں نے کہا کہ مصنوعی مردم شماری اور اس کی بنیاد پر مصنوعی الیکشن قبول نہیں، جماعت اسلامی اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو جواب دینا ہے انہوں نے ایسے بلدیاتی الیکشن میں کیوں حصہ لیا؟ایم کیو ایم رہنما نے کہا کہ عام پاکستانی کے مسائل کو حل کرنا ہے، عوامی نمائندوں کو ایوان میں پہنچانے کا عزم جاری ہے، شفاف غیر جانبدار الیکشن وقت کی ضرورت ہے۔امید ہے کہ اس بار مینڈیٹ چوری نہیں ہوگا، 4 اگست سے 14 اگست تک عشرہ آزادی منایا جائے گا، معیشت کا مسئلہ نہیں نیت کا مسئلہ ہے۔