ایک نیوز :آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے جی ایچ کیو میں ورلڈ جونیئر سکواش چیمپئن محمد حمزہ خان سے ملاقات کی اور انہیں ملک کواعزاز دلا نے پر مبارکباد دی۔
آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نےنوجوان چمپیئن سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ آپ کی کامیابی سے ہمارا سر فخر سے بلند ہوا ہے،قوم میں آپ جیسے کئی باصلاحیت کھلاڑی موجود ہیں۔
آرمی چیف نے مزید کہا کہ پاک فوج نوجوان ٹیلنٹ کو آگے آنے میں مدد تعاون فراہم کرتی رہے گی ، پاک فوج آپکو تعلیم اور کھیل میں مکمل تعاون فراہم کرے گی ، ہمارے نوجوان قوم کا تابناک مستقبل ہیں ،محنت اور لگن سے کوئی بھی پاکستان کو ترقی کو نہیں روک سکتا۔