ایک نیوز :ہفتہ وار بنیادوں پر ملک میں مہنگائی کی شرح 1.30 فیصد بڑھ گئی اداریہ شماریات نے ہفتہ وار مہنگائی کے اعدادوشمار جاری کر دیئے۔
تفصیلات کےمطابق ادارہ شماریات کے مطابق سالانہ بنیادوں پر مہنگائی کی مجموعی شرح 29.83 فیصد ریکارڈکی گئی ،گزشتہ ہفتے 23 اشیا ضروریہ کی قیمتیں مہنگی ہوئیں ،7 اشیاء ضروریہ سستی ہوئیں،21 کی قیمتیں مستحکم رہیں ۔ ٹماٹر کی فی کلو قیمت میں 20 روپے کا اضافہ ہوا ۔ گزشتہ ہفتے ایل پی جی کے 11.67 کلو گھریلو سلنڈر کی قیمت میں 255 روپے کا اضافہ ہوا ۔200 گرام پسی ہوئی مرچ 25 روپے مہنگی ہوئی ۔لہسن فی کلو 20 روپے مہنگا ہوا ۔
ادارہ شماریات کے مطابق پیاز 3 روپے فی کلو،انڈے فی درجن 10 روپے مہنگے ہوئے۔ باسمتی ٹوٹا چاول کی قیمت میں 5 روپے،گڑ کی فی کلو قیمت میں 3 روپے کا اضافہ ہوا،دال ماش،دال مسور اور آلو کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوا ۔چھوٹا گوشت،کیلے،کھلا دودھ اور چینی بھی مہنگی ہوئیں۔گزشتہ ہفتے سرسوں کا تیل 9 روپے سستا ہوا۔برائلر زندہ مرغی فی کلو 6 روپے سستی ہوئی۔ویجیٹبل گھی 3 روپے،دال چنا اور دال مونگ 1، 1 روپیہ فی کلو سستی ہوئیں۔