ایک نیوز : اوپن مارکیٹ میں ڈالر 50 پیسے سستا ہوگیا۔
تفصیلات کےمطابق اوپن مارکیٹ میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر 50 پیسے سستا ہوکر292 روپے پر بند ہوا ۔انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر 30 پیسے مہنگاہوگیا۔انٹربینک میں امریکی ڈالر 30 پیسے اضافے سے 287.50 روپے کا ہوگیا۔ ڈیلرز کا کہنا ہے کہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر سستا ہوگیا، پاکستانی کرنسی کی قدر 50 پیسے بڑھ گئی، ڈالر کے نرخ 292 روپے پر آگئے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز انٹربینک میں امریکی کرنسی کی قیمت 2.18 روپے گرگئی تھی۔
دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے اختتام پر مارکیٹ 25 پوائنٹس کی کمی سے 48 ہزار 585 پوائنٹس پر بند ہوئی ۔ دن بھر مجموعی طور پر 335 کمپنیوں کے شیئرز میں کاروبار ہوا ۔ 130 کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میں اضافہ جبکہ 183 کے شیئرز میں کمی ہوئی ۔ آج مارکیٹ کی بلند ترین سطح 48,840 جبکہ کم ترین سطح 48,427 رہی ۔