الیکس ہیلز کا کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

الیکس ہیلز کا کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

ایک نیوز: انگلینڈ کے مایہ ناز بلے باز الیکس ہیلز نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق معین علی اور بروڈ کے بعد الیکس ہیلز نے بھی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا ہے۔ ایلکس ہیلز نے 70 ون ڈے، 75 ٹی ٹوئنٹی اور 11 ٹیسٹ میں انگلینڈ  کی نمائندگی کی۔ایلکس ہیلز کو گزشتہ سال تین سال بعد ٹیم میں شامل کیا گیا تھا۔

ہیلز نے سوشل میڈیا پر اپنے اعلان میں کہا، ’’میں نے کچھ یادیں اور کچھ دوستیاں زندگی بھر قائم رکھی ہیں اور مجھے لگتا ہے کہ آگے بڑھنے کا یہی صحیح وقت ہے۔‘‘گزشتہ سال آسٹریلیا میں انگلینڈ کو ورلڈ کپ جتوانے میں الیکس ہیلز نے اہم کردار ادا کیا تجا۔ہیلز نے اپنے بیان میں کہا کہ یہ ایک ناقابل یقین سفر رہا ہے اور میں بہت مطمئن ہوں کہ انگلینڈ کے لیے میرا آخری میچ ورلڈ کپ کا فائنل جیتنا تھا۔