پاکستانی بزنس مین نے امریکی ٹی 10 لیگ میں ٹیم خرید کر شائقین کے دل جیت لیے

Aug 04, 2023 | 16:42 PM

Hasan Moavia

ایک نیوز: امریکی ٹی 10 لیگ میں پاکستانی بزنس مین کامران اعوان نے ٹیم خرید کر شائقین کرکٹ کے دل جیت لیے۔

رپورٹ کے مطابق امریکا میں 18 اگست سے شروع ہونے والی پہلی T10 ماسٹر لیگ میں دنیائے کرکٹ کے بڑے نام میدان میں اترنے جا رہے ہیں۔پاکستان کے شہر چکوال سے تعلق رکھنے والے پہلے بزنس مین کامران اعوان نے نیویارک وارئیرز کی فرینچائز خرید کر امریکا میں پاکستان کا نام روشن کر دیا ہے۔

کامران اعوان کی نیویارک وارئیرز کی ٹیم کے کپتان مصباح الحق جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں شاہد آفریدی،کامران اکمل،عمید آصف،بھارت سے مُرلی وجے،مناف پٹیل،سری لنکا کے تلکرتنے دلشن شامل ہیں۔

کامران اعوان کا کہنا ہے کہ نیویارک وارئیرز کی فرینچائز خریدنے کا مقصد امریکا میں کرکٹ کا فروغ اور پاکستانی کرکٹرز کو بہتر مواقع فراہم کرنا ہے۔ کامران اعوان کا کہنا ہے کہ امریکا میں نوجوان کرکٹرز کی تلاش کے لیے بھی کام کریں گے۔

پہلی امریکی ماسٹر ٹی 10لیگ 18 اگست سے شروع ہوگی جبکہ فائنل 27 اگست کو کھیلا جائے گا۔ٹورنامنٹ میں 6 ٹیمیں حصہ لیں گی۔

مزیدخبریں