ایک نیوز: معین خان کا بیٹا اعظم خان بھی اپنے باپ کے نقش قدم پر چلنے لگا ہے۔
رپورٹ کے مطابق کینیڈا میں کھیلی جا رہی گلوبل ٹی ٹوئنٹی لیگ میچ میں قومی وکٹ کیپر بلے باز اعظم خان متحرک رہنے کے ساتھ مستیاں بھی کرتے رہے جس سے کھلاڑی اور کمنٹیٹرز محظوظ ہوئے۔ کینیڈا میں کھیلی جا رہی گلوبل ٹی ٹوئنٹی لیگ میں اعظم خان مسی ساگا پینتھر کی نمائندگی کر رہے ہیں۔ گزشتہ روز میچ میں انہوں نے وکٹوں کے عقب میں جہاں چابک دستی سے وکٹ کیپنگ کی وہیں مسلسل جملے کستے اور کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے اپنے والد معین خان کے دور کی یادیں تازہ کر دیں۔
اعظم خان کی عثمان قادر کے اوور میں فیلڈنگ کے ساتھ زبانی شرارتیں اسٹمپ مائیک کے ذریعے کمنٹیٹرز بھی سنتے رہے اور ان کی بذلہ سنجی پر داد دیتے رہے اسی دوران وکٹوں کے عقب میں بیٹر کے آؤٹ کی گنگناتے ہوئے اپیل نے کمنٹیٹرز کے ساتھ میدان میں موجود کھلاڑیوں کو بھی ہنسنے پر مجبور کر دیا تاہم امپائر اس اپیل سے متاثر نہ ہوئے اور بیٹر محمد حارث کو آؤٹ نہیں دیا۔
اس آڈیو میں جہاں اعظم خان اپنی ٹیم کے باؤلرز کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے یہ کہتے سنائی دیے کہ میرا بھائی میڈ ن اوور کرائے گا وہیں بلے باز کا حوصلہ بھی یہ کہہ کر بڑھاتے رہے کہ لڑکا پراپر کھیل رہا ہے، ابھی یہ مارے گا۔ اسی طرح کے دلچسپ کئی جملے کھلاڑیوں کے چہروں پر مسکراہٹ بکھیرتے رہے۔، محمدحارث بھی مزاحیہ سلیجنگ پر ہنستے رہے۔
https://www.pnntv.pk/uploads/digital_news/2023-08-04/news-1691148913-2666.mp4
یاد رہے کہ اعظم خان کے والد معین خان کا پاکستان کے کامیاب ترین وکٹ کیپر بیٹرزمیں شمار ہوتا ہے۔ سابق کپتان بھی اپنے دور میں اسی طرح وکٹوں کے پیچھے کیپنگ کے ساتھ زبانی متحرک رہتے اور اپنی ٹیم کے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کرتے تھے۔