کراچی: خاتون کی غیرقانونی حراست، سب انسپکٹر سمیت 4 اہلکاروں کیخلاف مقدمہ درج

Aug 04, 2023 | 16:35 PM

ایک نیوز: کراچی کے علاقے لیاری سے خاتون کو غیر قانونی طور پر حراست میں لیکر تشدد کرنے اور رقم وصول کرنے والے چاکیواڑہ تھانے کے سب انسپکٹر سمیت چار اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق لیاری میں پولیس کو شارٹ ٹرم اغواء مہنگا پڑگیا۔ خاتون کو غیرقانونی حراست میں لینے اور تشدد کر کے رقم وصولی کے بعد رہا کرنے کے معاملہ میں چاکیواڑہ تھانے کے سب انسپکٹر سمیت 4 اہلکاروں کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ 

ذرائع کے مطابق چاکیواڑہ تھانے کی سادہ لباس اسپیشل پارٹی نے فرح نامی خاتون کو حراست میں لیا تھا۔ پولیس کی سادہ لباس اسپیشل پارٹی نے متاثرہ خاتون کو بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنایا تھا۔

مقدمے کے متن میں کہا گیا ہے کہ پولیس پارٹی نے خاتون کی رہائی کے لیے تین لاکھ روپے کا مطالبہ کیا اور ڈیڑھ لاکھ روپے لے کر رہا کیا، متاثرہ خاتون نے رہائی کے بعد پولیس کے مظالم کے حوالے سے ڈی آئی جی ساؤتھ کو آگاہ کیا تھا۔ 

ڈی آئی جی سائوتھ کی ہدایت پر پولیس پارٹی کیخلاف کلری تھانے میں مقدمہ درج کیا گیا۔ مقدمے میں سب انسپکٹر ذوالفقار، اہلکار نصراللہ، علی گل، آصف سندھی اور غلام کو نامزد کیا گیا ہے۔

مزیدخبریں