اسلام آباد بار کا جج ہمایوں دلاورسے ہتک آمیز رویہ پرمعافی مانگنے کا مطالبہ

Aug 04, 2023 | 16:25 PM

ایک نیوز: سینئر اراکین بار اور دیگر وکلاء سے جج ہمایوں دلاور کی جانب سے ہتک آمیز رویہ اپنائے جانے کے معاملے پر اسلام آباد بار کا ردعمل سامنے آگیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد بار نے شام تک جج ہمایوں دلاور سے معافی مانگنے کا مطالبہ کردیا ہے۔ سیکرٹری بار ایسوسی ایشن رائے نوید بھٹی کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ اگر جج ہمایوں دلاور نے معافی نہ مانگی تو اسلام آباد بار کے وکلاء عدالتی بائیکاٹ کریں گے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ بار اگلے لائحہ عمل کا اعلان بعد میں کرے گی۔ اسلام آباد بار عدلیہ کی آزادی پر یقین رکھتی ہے لیکن جوڈیشل آفیسر کی جانب سے وکلاء سے ہتک آمیز رویہ قابل قبول نہیں۔

یاد رہے کہ عدالت میں آج پی ٹی آئی وکلا اور جج ہمایوں دلاور کے درمیان تلخ کلامی ہوئی تھی۔ جس پر جج ہمایوں دلاور نے پی ٹی آئی وکیل مرزا عاصم بیگ کو عدالت سے باہر نکال دیا تھا۔

مزیدخبریں