سابق آسٹریلوی باؤلر میک گرا کی ورلڈکپ سیمی فائنلسٹ ٹیمیں کونسی ؟

سابق آسٹریلوی باؤلر میک گرا کی ورلڈکپ سیمی فائنلسٹ ٹیمیں کونسی ؟

ایک نیوز: آسٹریلیا کے سابق مایہ ناز فاسٹ بولر گلین میک گرا نے آئی سی سی ورلڈ کپ کیلئے اپنی سیمی فائنلسٹ ٹیموں میں پاکستان کو بھی شامل کر لیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق سابق آسٹریلوی فاسٹ باؤلر گلین میک گرا کا کہنا ہےکہ دفاعی چیمپئن انگلینڈ، میزبان بھارت ، آسٹریلیا اور پاکستان میری سیمی فائنلسٹ ٹیمیں ہیں۔ کسی کو حیران نہیں ہونا چاہیے کہ میں نے آسٹریلیا کو ٹاپ فور میں رکھا ہےجبکہ انگلینڈاچھی کرکٹ کھیل رہا ہے۔سابق آسٹریلوی فاسٹ باؤلر  نے کہا کہ بھارت کی ٹیم اپنی کنڈیشنز میں کھیل رہی ہے جبکہ پاکستان ٹیم بھی عمدہ کرکٹ کھیل رہی ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل آسٹریلین کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر اور سابق کوچ پاکستان کرکٹ ٹیم جیف لاسن  بھی سیمی فائنل کے لیے پاکستان کو فیورٹ قرار دے چکے ہیں۔جیف لاسن کا کہنا تھا کہ  ورلڈ کپ میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے اچھے چانسز ہیں، پاکستانی ٹیم سیمی فائنل میں جگہ بنائے گی۔