ایک نیوز: عدالت نے سوشل میڈیاایکٹوسٹ صنم جاوید کے خاوندودیگر ملزمان کو جوڈیشل ریمانڈ پر بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق پی ٹی آئی سوشل میڈیا ایکٹوسٹ صنم جاوید کے خاوند عتیق ریاض و دیگر کو 4 روزہ جسمانی ریمانڈ کے بعد عدالت میں پیش کیا۔انسداد دہشت گردی عدالت کی جج عبہر گل خان نے کیس کی سماعت کی۔پولیس نے ملزمان عتیق ریاض ، ارشد خان،طاہر یوسف،ظاہر زبیر ،اسامہ اور محمد زاہد کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی جسے عدالت نے مسترد کر دیا
۔عدالت نے عتیق ریاض سمیت دیگر ملزمان کا14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ منظور کرتے ہوئے جیل بھیجنے کا حکم دیا ہے۔