سنٹرل کنٹریکٹ، قومی کرکٹر کی تنخواہوں میں بڑا اضافہ

Aug 04, 2023 | 15:17 PM

Hasan Moavia

ایک نیوز: پی سی بی نےٹاپ کرکٹرز کاماہانہ معاوضہ 45 لاکھ روپے تک بڑھانے پر غور شروع کردیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق پی سی بی کا کہناہےکہ قومی کرکٹرز کےنئے سنٹرل کنٹریکٹ میں عاوضے سمیت میچ فیس بھی بڑھائی جائے گی۔ ٹاپ کرکٹرز کے ماہانہ معاوضہ 45 لاکھ روپے تک بڑھانے پر غور کیا جارہا ہے۔ اے کیٹگری میں شامل کھلاڑیوں کے ماہانہ معاوضے سمیت میچ فیس بھی بڑھائی جائے گی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ کھلاڑیوں کا سالانہ کنٹریکٹ کی ایک سال کی بجائے تین سال تک بڑھانے پر غور کیا جارہا ہے۔پاکستان کے ٹاپ کرکٹرز کو پی ایس ایل کے علاوہ صرف ایک غیر ملکی لیگ کھیلنے کی اجازت ہوگی۔ 
  سنٹرل کنٹریکٹ کی بی ،سی اور ڈی کیٹگری میں بھی بھاری اضافہ کرنے کا فیصلہ کیا گیاہے۔ مینز کے ساتھ ساتھ ویمنز کرکٹرز کے سنٹرل کنٹریکٹ کے معاوضے بھی بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے قومی کرکٹرز کے سنٹرل کنٹریکٹ کو جلد حتمی شکل دینے کا فیصلہ کیا گیاہے۔

مزیدخبریں