بھارتی شہری نے دبئی لکی ڈرا میں 15 ملین درہم کا انعام جیت لیا

Aug 04, 2023 | 13:51 PM

Hasan Moavia

ایک نیوز: بھارتی شہری نے ابوظہبی میں منعقدہ بگ ٹکٹ کی ریفل ڈرا سیریز 254 کے دوران 15 ملین درہم کا انعام جیت لیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق بھارتی شہری سکل خان سرور خان نے  ابوظہبی میں منعقدہ بگ ٹکٹ کی ریفل ڈرا سیریز  میں 15 ملین درہم کا انعام جیتا ۔ بھارتی شہری کا تعلق راجستھان سے ہے اور انہوں نے 25 جولائی کو لکی ڈرا کی ٹکٹ خریدی تھی، بھارتی شہری نے لکی ٹکٹ نمبر 191115 پر انعام جیتا۔

ٹی وی شو کے میزبان رچرڈ اور بوچرا نےبھارتی شہری کو کال کی تو شہری نے کہا کہ وہ بہت شکر گزار ہے اور تقریباً 10 سال سے ٹکٹ خرید رہا ہے۔ بھارتی شہری نے کہا کہ 10 لوگوں کا ایک گروپ ہے، جنہوں نے جیتنے والا ٹکٹ خریدا ہے۔

مزیدخبریں