غریب کی پہنچ سے دور، موٹرسائیکل کی قیمتوں میں بڑا اضافہ

Aug 04, 2023 | 13:35 PM

Hasan Moavia

ایک نیوز: غریب کی سواری جیب پر بھاری، ہنڈا کمپنی نے موٹرسائیکل کی قیمتوں میں 3 سے 20 ہزار کا اضافہ کردیا۔
 رپورٹ کے مطابق ہنڈا کمپنی نے موٹر سائیکل کی قیمتوں میں اضافے سے صارفین کو دھچکا لگنے کا سلسلہ جاری ہے، اٹلس ہونڈا لمیٹڈ نے قیمت میں 3ہزار سے 20ہزار روپے کا اضافہ کر دیا ہے۔ ہنڈا سی ڈی 70 سی سی 3 ہزار اضافے سے 1 لاکھ 57 ہزار 900 کی ملے گی۔سی ڈی ڈریم 3 ہزار اضافے سے 1 لاکھ 68 ہزار 900 روپے اور پرائیڈر 100 سی سی 5 ہزار اضافے سے 2 لاکھ 3 ہزار 900 تک پہنچ گئی۔
5ہزاراضافے سے ہنڈا 125 سی سی 2 لاکھ 34 ہزار 500 روپے کی ملے گی، سی جی 125 سپیشل 7 ہزار اضافے سے 2 لاکھ 82 ہزار 900 میں دستیاب جبکہ سی بی 125 ایف 10 ہزار اضافہ سے 3 لاکھ 90 ہزار 900 ملے گی۔ 150 سی سی ہنڈا بائیکس کی قیمت میں 20 ہزار روپے کا اضافہ ہوا ہے۔

مزیدخبریں