نگران وزیراعلیٰ نے سروسز ہسپتال کی اپ گریڈیشن کا ماسٹر پلان طلب کرلیا

Aug 04, 2023 | 13:26 PM

ایک نیوز: نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی زیر صدارت اجلاس ہوا۔ جس میں سروسز ہسپتال کی اپ گریڈیشن سے متعلق امور کا جائزہ لیا گیا۔ 

وزیراعلیٰ محسن نقوی نے سروسز ہسپتال کی اپ گریڈیشن کا ماسٹر پلان طلب کرلیا۔ انہوں نے ہدایت کی کہ آئندہ 10 سے 20 برس  کی ضروریات کو مدنظر رکھ کر سروسز ہسپتال کی ماسٹر پلاننگ کی جائے۔

ان کا کہنا تھا کہ سروسز ہسپتال کو پنجاب کا بہترین ہسپتال بنانا چاہتے ہیں۔ اجلاس میں ایڈمن بلاک کی جگہ میڈیکل ٹاوربنانے کی تجویز پر غور کیا گیا۔ سروسزہسپتا ل کی چھتوں کو واٹر پروف کرنے کی ہدایت کردی گئی۔ 

نگران وزیراعلیٰ کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ سروسز ہسپتال میں 1460بیڈز، 1390 ڈاکٹرز اور 751 نرسز ہیں۔ سروسز ہسپتال کے سیوریج سسٹم اورالیکٹریفکیشن کا نظام ازسرنو لگایاجائے گا۔ نئے اے سی، بیڈز، بیڈشیٹس، پنکھے اور دیگرضروری سامان فراہم کیا جائے گا۔ سروسز ہسپتال کیلئے ضروری طبی آلات بھی مہیا کیے جائیں گے۔ سروسز ہسپتال کے 42 واش رومز کو از سر نو تعمیر کیا جائے گا۔ 

مزیدخبریں