ایل این جی ریفرنس: احتساب عدالت آج عدالتی دائرہ اختیار پر فیصلہ سنائے گی

Aug 04, 2023 | 13:18 PM

ایک نیوز: احتساب عدالت اسلام آباد سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی و دیگر کے خلاف ایل این جی ریفرنس میں عدالتی دائرہ اختیار سے متعلق درخواستوں پر فیصلہ آج سنائے گی۔

تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت ایل این جی ریفرنس پر عدالتی دائرہ اختیار سے متعلق فیصلہ آج سنائے گی۔ احتساب عدالت کے جج محمد بشیر عدالتی عملے کو فیصلہ لکھوا چکے ہیں۔ 

بتایا گیا ہے کہ فیصلہ جمعہ کے بعد سنایا جائے گا۔ درخواست دائر کرنے والوں میں شیخ عمران الحق،  آغا جان اختر،  سعید احمد خان،  اور چوہدری محمد اسلم ملزمان میں شامل تھے۔

درخواست میں مؤقف اپنایا گیا تھا کہ نیب آرڈیننس کے تحت یہ ریفرنس اس عدالت کا دائرہ اختیار نہیں بنتا۔ شاہد خاقان عباسی اور ان کے بیٹے عبداللہ شاہد نے نیب آرڈیننس کے تحت درخواست دائر نہیں کی تھی۔

مزیدخبریں