ناروے کپ:پاکستان اسٹریٹ چائلڈ فٹبال ٹیم کوارٹر فائنل میں پہنچ گئی

Aug 04, 2023 | 12:58 PM

Hasan Moavia

ایک نیوز: پاکستان اسٹریٹ چائلڈ فٹبال ٹیم نےناروے کپ میں شاندار کارکردگی کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے  ناک آؤٹ مرحلے کا دوسرا میچ بھی جیت کر کوارٹر فائنل میں جگہ بنالی ہے۔

رپورٹ کے مطابق ناروے فٹبال کپ کے ناک آؤٹ مرحلے کے دوسرے میچ میں پاکستان اسٹریٹ چائلڈ ٹیم نے ناروے کے کلب تھرسیل کو 4 صفر سے شکست دی ہے۔پاکستان کی جانب سے عبیداللہ نے دو، شاہ میر اور عبدالوہاب نے ایک ایک گول اسکور کیا۔

پری کوارٹر فائنل میچ جیت کر پاکستان اسٹریٹ چائلڈ فٹبال ٹیم کوارٹر فائنل میں پہنچ گئی، فائنل تک رسائی کیلئے پاکستان ٹیم کو مزید 2 میچز میں کامیابی حاصل کرنا ہوگی۔

مزیدخبریں