ایک نیوز:جج کی اہلیہ کے ہاتھوں گھریلو ملازمہ پر تشدد کیس کی تحقیقات کیلئے 5 رکنی جے آئی ٹی قائم کردی گئی ۔
جے آئی ٹی میں 3 پولیس اور 2 انٹیلی جنس ایجنسیز کے افسران شامل ہیں ،جے آئی ٹی واقعے کی مکمل تحقیقات کرے گی۔دوسری جانب تشدد کا شکار رضوانہ کی حالت میں بہتری آنا شروع ہو گئی ہے۔رپورٹ کے مطابق تشد کا شکار رضوانہ جنرل اسپتال میں زیر علاج ہے،نگران وزیر اعلی کی ہدایات کے مطابق علاج معالجہ کی بہترین سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔ پروفیسر الفرید الظفر کاکہنا ہےکہ رضوانہ کی حالت میں بہتری آرہی ہے ،رضوانہ کی ٹیسٹوں کی تمام رپورٹس بہتر ہیں۔
میڈیکل بورڈ کے سربراہ پروفیسر جودت سلیم کا کہناہےکہ رضوانہ کے بلڈ میں انفیکشن بھی کم ہوگیا ہے ،رضوانہ کے پلیٹ لیٹس کی تعداد ایک لاکھ 5 ہزار ہوگئی ہے ۔میڈیکل بورڈ رضوانہ کی سرجری کے مرحلے کا آغاز کرے گا ۔رضوانہ کی سرجری بازوں سے کی جائے گی ، غذائی خوراک کا تعین بھی ہوگا۔
پروفیسر جودت سلیم کا کہنا ہےکہ رضوانہ اب بات بھی کرتی ہے اور کھانا بھی خود سے مانگتی ہے -