شمالی وزیرستان میں خصوصی بچوں کیلئے اولمپکس 2023 کے مقابلوں کا انعقاد 

Aug 04, 2023 | 12:30 PM

ایک نیوز: شمالی وزیرستان میں پاک فوج کے زیر اہتمام خصوصی بچوں کیلئے پہلی مرتبہ اولمپکس 2023 کے مقابلے  منعقد ہوئے۔

تفصیلات کے مطابق خصوصی بچوں نے کھیلوں کی مختلف کیٹگریز جیسے کرکٹ، فٹبال ، بیڈمنٹن ، لڈو، ویٹ لفٹنگ ، رسہ کشی ، میوزیکل چیئر ، سیک ریسنگ اور ڈرائینگ / اسکیچنگ میں حصہ لیا۔ کرکٹ کا فائنل میرانشاہ تھنڈرز جبکہ فٹبال میں میر علی ٹائیگر فاتح ٹیمیں قرار پائی۔ 

بیڈمنٹن کی مقابلوں میں شمالی وزیرستان یونائٹیڈ نے اول پوزیشن حاصل کی۔ خصوصی بچوں کی کثیر تعداد نے منعقدہ اولمپکس  2023 میں حصہ لیا۔ مہمان خصوصی نے اعلیٰ کارکردگی دکھانے والے خصوصی بچوں کی حوصلہ افزائی کیلئے نقد انعامات، میڈلز اور ٹرافیاں تقسیم کیں۔ 

اولمپکس 2023 برائے خصوصی بچوں کو دیکھنے کیلئے بڑی تعداد میں عسکری و سول حکام، علاقے کے مشیران اور نوجوانوں سمیت بچوں نے شرکت کی۔ خصوصی بچوں اور علاقے کے مشیران نے اس طرح کے مقابلے مستقل طور پر منعقد کرنے کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے پاک فوج کا شکریہ ادا کیا۔

مزیدخبریں