ایک نیوز: لاہور ہائیکورٹ نے پرویز الہی کی نظر بندی کیخلاف زیر التوا درخواست پر پنجاب حکومت کو ایک ہفتے میں قانون کے مطابق فیصلہ کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔
رپورٹ کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس راحیل کامران نے قیصراء الہی کی درخواست پر سماعت کی۔ پرویز الٰہی کی اہلیہ قیصراء الہی نے نظر بندی کے احکامات کو چیلنج کررکھا ہے دوران سماعت جسٹس راحیل کامران شیخ نے حکم دیا کہ ایڈیشنل ہوم سیکرٹری پنجاب پرویز الہی کی نظر بندی سےمتعلق زیر التوا درخواست پر قانون کے مطابق فیصلہ کر کے رپورٹ عدالت میں پیش کریں۔
درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ پرویز الٰہی کی تمام مقدمات میں ضمانت منظور ہو چکی ہے۔ حکومت نے بدنیتی کی بنیاد پر پرویز الہی کو نظر بند کیا ہے، نظر بندی غیر قانونی ہے لہذا عدالت نظر بندی کالعدم قرار دیکر پرویز الٰہی کی رہائی کا حکم دے