وزیرآباد :نجی فیکٹری سے ناشتہ کرتے150مزدوروں کی حالت غیر، ہسپتال منتقل

Aug 04, 2023 | 12:09 PM

Hasan Moavia

ایک نیوز:علی پور چٹھہ میں نجی فیکٹری سے ناشتہ کرتے ہی150 مزدوروں کی حالت غیر  ہوگی جس کے بعد انہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیاہے۔

رپورٹ کے مطابق وزیرآباد کے علاقہ علی پور چٹھہ کی نجی فیکٹری میں 150 کے قریب مزدوروں کو فوڈ پوائزننگ کی شکایت ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ہر جمعہ فیکٹری مالکان کی جانب سے مزدوروں کو فیکٹری میں ناشتہ دیا جاتا ہے آج ناشتہ کرتے ہیں مزدوروں کی حالت بگڑنا شروع ہو گئی۔  مزدوروں کو علاقہ بھر کے اسپتالوں میں منتقل کیا گہا۔
 اسسٹنٹ کمشنر وزیرآباد کا کہنا ہےکہ مزدوروں کا علاج معالجہ جاری اصل حقائق سامنے لائیں گے۔

مزیدخبریں