ایک نیوز: ملک بھر میں یومِ شہدائے پولیس انتہائی جوش و جذبے سے منایا جا رہا ھے ،پولیس نوجوانوں نے اپنی جانیں مادر وطن پر قربان کیں۔
رپورٹ کے مطابق الحمرا ہال میں پنجاب پولیس کے زیر اہتمام شہداء کے اعزاز میں خصوصی تقریب منعقد کی گئی۔ارفعہ کریم ٹاور دھماکہ میں شہید ہونے والے دو کانسٹیبلز بھائیوں کے والد چوہدری منظور ، کانسٹیبل ظفر اقبال شہید کی بیٹی زینب ظفر ، رائے ونڈ اجتماع میں شہید سب انسپکٹر منظور احمد کی بیوہ نےبطور مہمان خصوصی شرکت کی،آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور بھی تقریب میں شریک ہوئے۔
تقریب میں لاہور سمیت مختلف اضلاع کے پولیس شہدا کی فیملیز، پولیس اہلکاروں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔تقریب کا آغاز قومی ترانے سے ہوا ، لاہور پولیس کے آرکسٹرا نے قومی ترانے کی دھنیں بکھیر کر شرکا کو گرما دیا۔ پنجاب پولیس کے بینڈ نے شہدا کی فیملیز کو سلامی پیش کی،کانسٹیبل ظفر اقبال شہید کی بیٹی زینب,شہید انسپکٹر مصدق حسین کی بیٹی ھادیہ شہداء نے پولیس کی بے مثال قربانیوں کو شایان شان خراج تحسین پیش کی۔
تقریب میں آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور 50 شہداء کے آئی ٹی کی تعلیم حاصل کرنے والے بچوں کو جدید لیپ ٹاپ دیے،یہ لیپ ٹاپس طلبا و طالبات کی اعلی تعلیم مکمل کرنے میں معاون ثابت ہونگے۔تقریب میں موجود دیگر افسران بھی خطاب کرکے شہداء پولیس کی بے مثال قربانیوں کو شاندار خراج تحسین پیش کریں گے۔
تقریب میں سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ، ایڈیشنل آئی جی سپیشل برانچ ذوالفقار حمید، ایڈیشنل آئی جی انویسٹی گیشن سلطان چوہدری، ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی وسیم سیال ، سنٹرل پولیس آفس کے تمام ایڈیشنل آئی جیز ، ڈی آئی جیز سمیت دیگر افسران ، ایم ڈی سیف سٹی اتھارٹی کامران خان ، ڈی آئی جی ٹریفک مرزا فاران بیگ، ڈی آئی جی ایس پی یو طیب حفیظ چیمہ، کمانڈنٹ پی ٹی سی چوہنگ محبوب اسلم ، ڈی آئی جی آپریشنز لاہور علی ناصر رضوی ، سی ٹی او لاہور کیپٹن ریٹائرڈ مستنصر فیروز سمیت دیگر افسران بھی موجود تھے۔