ایک نیوز: تحریک انصاف کے انٹرا پارٹی الیکشن کے معاملے میں چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں پانچ رکنی کمیشن نے سماعت کی۔پی ٹی آئی کے وکیل بیرسٹرگوہر کی سماعت ملتوی کرنے کی استدعا منظور کرتے ہوئے چیف الیکشن کمیشن بولے کہا جاتا تھا الیکشن کمیشن نوٹس دے ہم جواب دیں گے۔ اس لیے پی ٹی آئی کی درخواست پرنوٹس کیا۔
تفصیلات کے مطابق چیف الیکشن کمشنر سکندرسلطان راجہ کی زیرصدارت پانچ رکنی کمیشن نے کیس کی سماعت کی۔ پی ٹی آئی کے وکیل بیرسٹرگوہر نے مزید دستاویزات جمع کرانے کی استدعا کرتے ہوئے کہا کہ کیس کا ریکارڈ فراہم نہیں کیا گیا۔
بیرسٹر گوہر نے کہا کہ پی ٹی آئی انٹرا پارٹی انتخابات آئین میں ترمیم سے قبل کرائے گئے۔ ممبر الیکشن کمیشن نے کہاکہ چیئرمین پی ٹی آئی نے لکھا 8 جون 2022 کو ترمیم کی اور 10 جون 2022 کو انٹرا پارٹی انتخابات کروائے۔
چیف الیکشن کمشنر نے متعلقہ دستاویزات وکیل کو فراہم کرنے کی ہدایت کی تو بیرسٹرگوہر نے سماعت ملتوی کرنے کی درخواست کردی۔ چیف الیکشن کمیشن بولے میڈیا پر کہا جاتا تھا الیکشن کمیشن نوٹس دے ہم جواب دیں گے۔ ہم نے تو پی ٹی آئی کی درخواست پرنوٹس کیا۔
الیکشن کمیشن نے درخواست منظورکرتے ہوئے سماعت 8 اگست تک ملتوی کردی۔