سابق چئیرمین پی سی بی اعجاز بٹ کی نماز جنازہ ادا

Aug 04, 2023 | 11:36 AM

Hasan Moavia

ایک نیوز: سابق چئیرمین پی سی بی اعجاز بٹ کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی ہے۔
رپورٹ کے مطابق سابق چیئر مین پی سی بی مرحوم اعجاز بٹ کی نماز جنازہ گلبرگ میں ان کی رہائش گاہ کے قریب مسجد میں ادا کی گئی۔نماز جنازہ میں خاندان کے افراد سمیت پاکستان کرکٹ بورڈ کے آفیشلز نے بھی شرکت کی۔مرحوم کی نماز جنازہ میں سابق چئیرمین خالد محمود ،سابق کپتان انتخاب عالم،سابق چیف سلیکٹر محمد الیاس اور پی سی بی کے ڈائریکٹر اکیڈمیز ذاکر خان نےبھی شرکت کی۔

جنازے میں پی سی بی کے حکام اور ملازمین کی بھی شریک ہوئے ،جنازے میں شہر کے ہر مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد کی کثیر تعداد نےشرکت کی۔

مزیدخبریں