پہلی بار سکردو ائیرپورٹ سےبین الاقوامی پروازوں کا آغاز

Aug 04, 2023 | 11:26 AM

Hasan Moavia

ایک نیوز: پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار سکردو سےبین الاقوامی پروازوں کا آغاز کر دیا گیاہے۔

رپورٹ سے یوم آزادی کے موقع پر پی آئی اے دبئی سے سکردو کی براہ راست پروازوں کا آغاز کرے گا  جو کہ سکردو ائیرپورٹ کی پہلی بین القوامی پرواز ہوگی۔ سکردو ائیرپورٹ پر انتظامات مکمل اور پرواز پر بکنگ کا آغاز  کر دیا گیاہے۔

تاریخی پرواز پر سفر کرنے کیلئے ہوابازی کے شوقین افراد میں خصوصی دلچسپی دیکھی جارہی ہے۔پہلی پرواز پر مسافروں کو دنیا کی بلند ترین چوٹیوں اور دلکش جھیلوں کے نظارے بھی کروائے جائیں گے۔پرواز دبئی سے سکردو اور وہاں سے اسلام آباد آئے گی جس میں براہ راست سکردو کے ساتھ ساتھ اسلام آباد کے مسافر بھی سفر کرسکیں گے۔ 

مزیدخبریں