سی ٹی او لاہورکی شہید ڈی آئی جی سید احمد مبین کی قبر پر حاضری،پھولوں کی چادر چڑھائی

Aug 04, 2023 | 10:58 AM

Hasan Moavia

ایک نیوز: سی ٹی او لاہور کیپٹن (ر)مستنصر فیروز نےشہید ڈی آئی جی کیپٹن(ر) سید احمد مبین کی قبر پر حاضری دی ،افسران کے ہمراہ پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی۔ 

رپورٹ کے مطابق ڈی آئی جی ٹریفک پنجاب مرزا فاران بیگ، شہید احمد مبین کی والدہ، عزیز واقارب،ایس پی شہزاد خان، ایس پی ملک اکرام اللہ اور ایس پی ہیڈکوارٹرز سہیل فاضل نے بھی سی ٹی او لاہور کیساتھ شرکت کی۔لاہور ٹریفک پولیس کے چاق و چوبند دستے نے شہید کی قبر پر سلامی دی، مستنصر فیروز نے افسران کے ہمراہ پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی۔ 
 مستنصر فیروز  کا کہنا ہے کہ شہریوں کے جان و مال اور عزت و آبرو کا تحفظ کرتے ہوئے جام شہادت نوش کرنے والوں کو سلام پیش کرتے ہیں،بہادر فورس کا کمانڈر ہونے پر فخر ہے۔فخر ہے ایسی فورس کا حصہ ہوں جس نے ملک و قوم کی سربلندی کیلئے اپنی قربانیاں دیں۔شہداء پولیس نے اپنا آج، قوم و ملت کے روشن مستقبل پر قربان کیا ہے،ہم شہریوں کے تحفظ کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گیں،شہید ہمیشہ زندہ ہیں اور ان کی خدمات پولیس کیلئے مشل راہ ہیں۔

https://www.pnntv.pk/uploads/digital_news/2023-08-04/news-1691129350-5552.mp4

مستنصر فیروز  نے کہا کہ شہداء قیمتی اثاثہ، ان کی جرات اور بہادری کی داستانوں کو ہرگز فراموش نہیں کی جاسکتا ہے۔بزدلانہ کارروائیاں ہمارے حوصلوں کو پست نہیں کر سکیں، ہم ملک و قوم کی خاطر جان کا نذرانہ پیش کرنے میں کبھی پیچھے نہیں ہٹیں گے۔عظیم قومیں اپنے شہدا کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کرتی، شہید احمد مبین کی شہادت نے محکمے کی عزت اور وقار کو چار چاند لگائے ہیں۔ شہداء کی قربانیوں سے پوری فورس کے حوصلے بلند ہیں، ہم شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کیلئے ہر لمحہ سر بکف ہے۔

https://www.pnntv.pk/uploads/digital_news/2023-08-04/news-1691128665-5675.mp4

مزیدخبریں