ایک نیوز: لاہور سیف سٹی نے یومِ شہدائے پولیس پر قوم کے جوانوں کی قربانیوں کے بارے خصوصی ویڈیوجاری کیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق ویڈیو میں چیئرنگ کراس خودکش دھماکے میں جام شہادت نوش کرنے والے ڈی آئی جی ٹریفک پنجاب کیپٹن (ر) احمد مبین شہید کی والدہ کے تاثرات موجود ہیں۔ویڈیو میں ڈاکوؤں کا جوان مردی سے مقابلہ کرتےجام شہادت نوش کرنے والے سید عادل حسین شہید کی بیوہ کے یادگار لمحات شیئر کیے گئے ہیں۔ڈیوٹی پر جاتے دہشت گردوں کا نشانہ بنانے والے سب انسپکٹر تجمل حسن شہید کے دونوں بیٹوں نےپولیس آفیسر بننے کا عزم کیا ہے۔
ویڈیو میں یوحنا آباد چرچ خودکش دھماکے میں شہید ہیڈ کانسٹیبل راشد منہاس کے بیٹے اور بیٹیوں نےپولیس فورس کا حصہ بننے کی خواہش کا اظہار کیاہے۔ویڈیو میں مُغوی بچوں کو بازیاب کراتے ہوئے شہادت کے رتبے پر فائز ہوئے ایس پی سیدعبدالصمد شاہ،شہید کانسٹیبل محمد آصف سمیت دیگر خاندانوں کے تاثرات بھی موجود ہیں۔ قوم اپنا آج قوم کے پر امن مستقبل کی خاطر قربان کرنے والے پنجاب پولیس کے 1600 بہادر سپوتوں کو سلام پیش کرتی ہے۔
https://www.pnntv.pk/uploads/digital_news/2023-08-04/news-1691127885-1954.mp4