ایک نیوز: لاہور، اقبال ٹاؤن میں ڈاکو اہل خانہ کو گن پوائنٹ پر یرغمال بنا کر ایک کروڑ کا جہیز کا سامان اور نقدی لے گئے، لڑکی کی چند روز بعد شادی تھی۔
رپورٹ کے مطابق ڈاکووں نے خالد نامی شہری کے گھر سے ایک کروڑ سے زائد کی نقدی اور طلائی زیورات لوٹ لئے ڈاکوؤں نے گھر میں موجود خاتون کو سر میں موزر کے بٹ مار کر زخمی کر دیا اور اسلحہ کے زور پر یرغمال بناکر لوٹ مار کی۔
اسلحہ بردار دونوں ڈاکوئوں ے ہیلمٹ پہن رکھےتھے چند روز بعد خالد کی بیٹی کی شادی تھی جس کی تیاریاں جاری تھیں۔متعلقہ پولیس اور فرانزک کی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور شواہد اکٹھے کر لئےہیں۔