دریائے ستلج میں مسافرکشتی ڈوبنے کا واقعہ،جاں بحق افراد کی تعداد 4 ہوگئی

Aug 04, 2023 | 15:54 PM

 ایک نیوز:  دریائے ستلج میں مسافر کشتی ڈوب گئی ، جس کے نتیجے میں کشتی میں سوار  4 افراد جان کی بازی ہار گئے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق ہیڈ سلیمانکی کے قریب سجوکی کے مقام پر  کشتی ڈوب گئی، کشتی ڈوبنے سے اس میں موجود 44 افراد ڈوب گئے۔ ریسکیو اہلکاروں نے آپریشن کرتے ہوئے 33 افراد کو بچا لیا  ہے جبکہ 8افراد تاحال لاپتہ ہیں اور 5 سالہ بچہ سمیت 4 افراد جاں بحق ہو گئے ہیں۔ جاں بحق ہونے والے بچے کی شناخت فیضان ولد مصور کے نام سے ہوئی ہے جبکہ تیسری ڈیڈ باڈی  کی شناخت اشرف ولد رشید ھوئی ہے۔  باقی افراد کو ریسکو کا عملہ تلاش کرنے میں مصروف ہے 

ترجمان پی ڈی ایم اے کا کہناہے کہ ریسکیو آپریشن میں 12 کشتیوں سمیت 6 گاڑیاں شامل ہیں،ریسکیو کیےجانے والے تمام افراد کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ڈی جی پی ڈی ایم اے کا کہناہےکہ انتظامیہ کے  فوری رسپانس اور بروقت ریسکیو آپریشن کی بدولت قیمتی انسانی جانوں کو بچا لیا گیا ۔

ڈی جی عمران قریشی کا کہنا ہےکہ شہری دریاؤں کے اطراف غیر ضروری سفر سے گریز کریں ۔ڈی جی پی ڈی ایم اے نےانتظامیہ کو دریاؤں کے اطراف دفعہ 144 کا نفاذ یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔

سرچ آپریشن میں ریسکیو1122 اوکاڑہ کی 5، ریسکیو بہاولنگر کی 2، ریسکیو پاکپتن کی 2 اور پاکستان آرمی کی 3 کشتیوں سمیت کل 12 کشتیوں کے ساتھ ریسکیو آپریشن جاری ہے۔

https://www.pnntv.pk/uploads/digital_news/2023-08-04/news-1691126256-9942.mp4

مزیدخبریں