ملک بھر میں یوم شہدا پولیس جوش و جذبے سے منایا جا رہا ہے

 ملک بھر میں یوم شہدا پولیس جوش و جذبے سے منایا جا رہا ہے

ایک نیوز: آج ملک بھر میں یوم شہدا پولیس انتہائی جوش و جذبے سے منایا جا رہا ہے۔

رپورٹ کے مطابق ملک بھر میں یومِ شہدائے پولیس انتہائی جوش و جذبے سے منایا جا رہا ھے ،پولیس نوجوانوں نے اپنی جانیں مادر وطن پر قربان کیں۔الحمرا ہال میں پنجاب پولیس کے زیر اہتمام شہداء کے اعزاز میں خصوصی تقریب منعقد کی گئی۔ارفعہ کریم ٹاور دھماکہ میں شہید ہونے والے دو کانسٹیبلز بھائیوں کے والد چوہدری منظور ، کانسٹیبل ظفر اقبال شہید کی بیٹی زینب ظفر ، رائے ونڈ اجتماع میں شہید سب انسپکٹر منظور احمد کی بیوہ نےبطور مہمان خصوصی شرکت کی،آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور بھی تقریب میں شریک ہوئے۔

تقریب میں لاہور سمیت مختلف اضلاع کے پولیس شہدا کی فیملیز، پولیس اہلکاروں کی  بڑی تعداد نے شرکت کی۔تقریب کا آغاز قومی ترانے سے ہوا ، لاہور پولیس کے آرکسٹرا نے قومی ترانے کی دھنیں بکھیر کر شرکا کو گرما دیا۔پنجاب پولیس کے بینڈ نے شہدا کی فیملیز کو سلامی پیش کی،کانسٹیبل ظفر اقبال شہید کی بیٹی زینب,شہید انسپکٹر مصدق حسین کی بیٹی ھادیہ شہداء نے پولیس کی بے مثال قربانیوں کو شایان شان خراج تحسین پیش کی۔

تقریب میں آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور 50 شہداء کے آئی ٹی کی تعلیم حاصل کرنے والے بچوں کو جدید لیپ ٹاپ دیے،یہ لیپ ٹاپس طلبا و طالبات کی اعلی تعلیم مکمل کرنے میں معاون ثابت ہونگے۔تقریب میں موجود دیگر افسران بھی خطاب کرکے شہداء پولیس کی بے مثال قربانیوں کو شاندار خراج تحسین پیش کریں گے۔ 

تقریب میں سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ، ایڈیشنل آئی جی سپیشل برانچ ذوالفقار حمید، ایڈیشنل آئی جی انویسٹی گیشن سلطان چوہدری، ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی وسیم سیال ، سنٹرل پولیس آفس کے تمام ایڈیشنل آئی جیز ، ڈی آئی جیز سمیت دیگر افسران ، ایم ڈی سیف سٹی اتھارٹی کامران خان ، ڈی آئی جی ٹریفک مرزا فاران بیگ،  ڈی آئی جی ایس پی یو طیب حفیظ چیمہ، کمانڈنٹ پی ٹی سی چوہنگ محبوب اسلم ، ڈی آئی جی آپریشنز لاہور علی ناصر رضوی ، سی ٹی او لاہور کیپٹن ریٹائرڈ مستنصر فیروز سمیت دیگر افسران بھی موجود تھے۔

بلاول بھٹو:

پاکستان پیپلز لارٹی کے چیئرمین و وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے یومِ شہداء پولیس پر پیغام جاری کرتے ہوئے پاکستان پولیس کے شہداء کو خراج عقیدت، شہداء کے خاندانوں سے یکجہتی کا اظہار کیا۔بلاول بھٹو زرداری کا یوم شہدا پولیس پر کہناہےکہ قومی تاریخ امن و امان کے قیام اور استحکام کے لیے پولیس اہلکاروں کی بے مثال قربانیوں کی لازوال داستانوں سے لبریز ہے۔ پولیس کے شہداء صرف ایک محکمے کے نہیں، پوری قوم کے ہیرو اور شہداء ہیں۔دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔شہریوں کی جان ومال اور عزت و آبرو کے تحفظ کے حوالے سے پولیس کی اہمیت و افادیت اور کلیدی کردار پر کوئی دو رائے نہیں۔

بلاول بھٹو زرداری نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی کی صوبائی حکومت نے سندھ میں پولیس شہداء کے خاندانوں اور زخمیوں کے لیے امدادی رقم میں اضافہ کیا ہے۔حکومتِ سندھ کے شہداء اور زخمی اہلکاروں کے لیے اٹھائے گئے دیگر اقدامات بھی قابلِ تعریف ہیں۔ آئندہ عام انتخابات جیتنے کے بعد بننے والی پیپلز پارٹی کی حکومت محکمہ پولیس کو جدید خطوط پر استوار کرے گی۔پیپلز پارٹی کی حکومت پولیس اہلکاروں کی فلاح و بھبود کے لیے بھی مزید اقدامات کرے گی۔

وزیر اعلی محسن نقوی:

نگران وزیراعلی پنجاب محسن نقوی نےیوم شہدائے پولیس پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ  پولیس کے تمام شہدا کی عظیم قربانیوں کو سلام پیش کرتے ہیں۔محسن نقوی نے کہا کہ محکمہ پولیس نے ہمیشہ ہر اول دستے کے طور پر قیام امن کے لئے مثالی خدمات انجام د ی ہیں۔شہید ایس ایس پی اشرف مارتھ، شہید کیپٹن مبین اورپولیس کے شہداء ہمارے دلوں میں ہمیشہ زندہ رہیں گے۔

 محسن نقوی  کا کہناہےکہ پولیس شہداء اوران کی لازوال قربانیاں ہمارا قیمتی اثاثہ ہیں جنہیں کبھی فراموش نہیں کیاجاسکتا۔یوم شہدائے پولیس پر شہداء کے خاندانوں کے ساتھ مکمل یکجہتی کااظہار کرتے ہیں۔وہ قوم ہمیشہ سرخرو ہوتی ہے جو اپنے شہداء کی تکریم کرتی ہے، شہداء کی تکریم پے کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے۔حکومت پنجاب ہر لمحہ شہداء کے اہل خانہ کے ساتھ ہے اور ساتھ رہے گی، شہداء پولیس کے اہل خانہ کی دیکھ بھال اور فلاح وبہبود حکومت کی ذمہ داری ہے جسے بطریق احسن ادا کررہے ہیں۔ پنجاب حکومت شہداء کے خاندانوں کی ویلفیئر کے لئے تمام تر وسائل بروئے کار لا تی رہے گی۔
محسن نقوی نے کہا کہ یوم شہدائے پولیس بہادر سپوتوں کی عظیم قربانیوں کو یاد کرنے کا دن ہے-

سی سی پی اور لاہور:

سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ نے پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ آج کے دن ہم یہ عہد کرتے ہیں کہ لاہور پولیس عوام کے جان و مال کے تحفظ کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کرے گی۔پولیس نے شہدا ء کے ورثا کی دیکھ بھال کو ہمیشہ اولیت دی ہے،شہدا کی فیملی کی ویلفئیر کیلئے لاہور پولیس مسلسل سرگرم عمل ہے۔شہداء کی یادیں ہمارے دلوں میں ہمیشہ تازہ رہیں گی، آج کا دن شہداء کے خاندانوں کے ساتھ تجدید ِعہد کا دن ہے۔

سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ نے مزید کہا کہ محکمہ پولیس شہدا ء کی قربانیاں کبھی فراموش نہیں کرے گا۔پولیس ہیروز کی گراں قدر قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا،شہداء ہمارا فخر ہیں اور ہمارا ہر جوان شوق شہادت کے جذبے سے سرشار عوام کی جان و مال اور عزت کی حفاظت کے لئے ہر لمحہ تیار ہے۔ ہمارے ان بہادر سپوتوں نے اپنے آج کو وطن ِ عزیز پر قربان کر کے ہمارے کل کو محفوظ بنایا ہے،معاشرے میں قیامِ امن کے لئے پولیس کا کردارنہایت اہم ہے، اپنی دعاؤں میں ملک کے شہداء کو ہمیشہ یاد رکھیں۔

سی ٹی او لاہور :

سی ٹی او لاہور  نے یوم شہدائے پولیس پر ویڈیو پیغام جاری کیا ہے. سی ٹی او لاہور   مستنصر فیروز  کا کہنا ہےکہ  لاہور یوم شہدائے پولیس، دراصل تجدید عہد کا دن ہے۔ عوام کے جان و مال اور عزت و آبرو کے تحفظ کی ذمہ داری ہماری ہے۔فرائض کی بجاآوری میں جان بھی دینی پڑے تو ہم کبھی دریغ نہیں کریں گے۔

سی ٹی او لاہور مستنصر فیروز  نے مزید کہا کہ ہم شہداء کے وارثان سے ایفائے عہد کرتے ہیں، ہم انہیں نہیں بھولے ہیں۔پولیس نے شہریوں کے تحفظ کیلئے اپنی جانیں قربان کیں، شہدائے پولیس امن و عامہ کو برقرار رکھنے کی روشن مثالیں ہیں۔فرض کی ادائیگی میں جان بھی چلی جائے تو ہم فخر محسوس کرتے ہیں۔سی ٹی او لاہور نے کہا کہ لاہور ٹریفک پولیس شہداء پولیس کو خراج عقیدت اور فیملیز سے اظہارِ یکجہتی کرتی ہے۔

سی ٹی او لاہور کیپٹن (ر)مستنصر فیروز نےشہید ڈی آئی جی کیپٹن(ر)سید احمد مبین کی قبر پر حاضری دی۔ڈی آئی جی ٹریفک پنجاب مرزا فاران بیگ، شہید احمد مبین کی والدہ، عزیز واقارب،ایس پی شہزاد خان، ایس پی ملک اکرام اللہ اور ایس پی ہیڈکوارٹرز سہیل فاضل نے بھی شرکت کی۔لاہور ٹریفک پولیس کے چاق و چوبند دستے نے شہید کی قبر پر سلامی دی، مستنصر فیروز نے افسران کے ہمراہ پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی۔

https://www.pnntv.pk/uploads/digital_news/2023-08-04/news-1691128297-4515.mp4

 مستنصر فیروز  کا کہنا ہے کہ شہریوں کے جان و مال اور عزت و آبرو کا تحفظ کرتے ہوئے جام شہادت نوش کرنے والوں کو سلام پیش کرتے ہیں،بہادر فورس کا کمانڈر ہونے پر فخر ہے۔فخر ہے ایسی فورس کا حصہ ہوں جس نے ملک و قوم کی سربلندی کیلئے اپنی قربانیاں دیں۔شہداء پولیس نے اپنا آج، قوم و ملت کے روشن مستقبل پر قربان کیا ہے،ہم شہریوں کے تحفظ کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گیں،شہید ہمیشہ زندہ ہیں اور ان کی خدمات پولیس کیلئے مشل راہ ہیں۔

مستنصر فیروز  نے کہا کہ شہداء قیمتی اثاثہ، ان کی جرات اور بہادری کی داستانوں کو ہرگز فراموش نہیں کی جاسکتا ہے۔بزدلانہ کارروائیاں ہمارے حوصلوں کو پست نہیں کر سکیں، ہم ملک و قوم کی خاطر جان کا نذرانہ پیش کرنے میں کبھی پیچھے نہیں ہٹیں گے۔عظیم قومیں اپنے شہدا کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کرتی، شہید احمد مبین کی شہادت نے محکمے کی عزت اور وقار کو چار چاند لگائے ہیں۔ شہداء کی قربانیوں سے پوری فورس کے حوصلے بلند ہیں، ہم شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کیلئے ہر لمحہ سر بکف ہے۔

https://www.pnntv.pk/uploads/digital_news/2023-08-04/news-1691128313-9441.mp4

آئی جی پنجاب:

 لاہور آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نےیوم شہداء پولیس کے موقع پر خصوصی پیغام جاری کیا ہے۔آئی جی پنجاب  کا کہنا ہےکہ فرض کی راہ میں جام شہادت نوش کرنے والے پولیس افسران اور جوانوں کی لازوال قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔پنجاب پولیس ہر سال 04 اگست  یوم شہداء پولیس کے طور پر جوش و جذبے سے مناتی ہے۔پنجاب پولیس کے 1600 بہادر شہداء نے امن و امان کے قیام، جرائم پیشہ عناصر کے خلاف لڑتے ہوئے جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔

آئی جی پنجاب کا کہنا ہےکہ شہداء پولیس نے اپنے آج کو وطن عزیز پر قربان کرکے قوم کے کل کو محفوظ بنایا۔اپنے لخت جگر وطن عزیز پر قربان کرنے والے شہیدوں کی ماؤں کو سلام پیش کرتا ہوں۔ شہادت کا عظیم مقام حاصل کرنے والے ان عظیم سپوتوں کی فیملیز  کو  بھی میرا سلام ہے۔بحیثیت سربراہ پنجاب پولیس شہداء کے خاندانوں کی بہترین ویلفیئر میری اولین ترجیح ہے۔خوشی اور غمی کے ہر موقع پر محکمہ پولیس اور فورس آپ کو کبھی تنہا نہیں چھوڑے گی۔ لاہور اور پنجاب سمیت ملک بھر میں یوم شہدا پولیس انتہائی عقیدت اور احترام سے منایا جارہا ہے۔آج کا دن شہداء کے ساتھ تجدید عہد کا دن ہے، زندہ قومیں اپنے ہیروز کو کبھی فراموش نہیں کرتیں۔

گورنر پنجاب: 

گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمٰن نےیوم شہدائے پولیس پر پولیس کے تمام شہداء کو خراج عقیدت  پیش کی ہے۔ گورنر پنجاب  کا کہنا ہےکہ پولیس شہداء نے دہشت گردی کے خلاف جنگ، ملک میں امن و استحکام قائم کرنے اور عوام کے جان و مال کی حفاظت کرتے ہوئے لازوال قربانیاں دی ہیں۔ملک کی خاطر اپنی قیمتی جانوں کے نذرانے دینے والے شہداء ہمارا فخر ہیں۔ آج وطن کے ان بہادر سپوتوں کے خاندانوں کو خراج تحسین پیش کرنے کا دن ہے جنہوں نے اپنے پیارے وطن پر قربان کر دیے۔  قوم  شہداء اور ان  کے خاندانوں کو سلام پیش کرتی ہے ،شہداء کے خاندانوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہیں۔

لاہور سیف سٹی:

لاہور سیف سٹی نے یومِ شہدائے پولیس پر قوم کے جری جوانوں کی قربانیوں بارے خصوصی ویڈیوجاری کیا ہے۔ویڈیو میں چیئرنگ کراس خودکش دھماکے میں جام شہادت نوش کرنے والے ڈی آئی جی ٹریفک پنجاب کیپٹن (ر) احمد مبین شہید کی والدہ کے تاثرات موجود ہیں۔ویڈیو میں ڈاکوؤں کا جوان مردی سے مقابلہ کرتےجام شہادت نوش کرنے والے سید عادل حسین شہید کی بیوہ کے یادگار لمحات شیئر کیے گئے ہیں۔ڈیوٹی پر جاتے دہشت گردوں کا نشانہ بنانے والے سب انسپکٹر تجمل حسن شہید کے دونوں بیٹوں نےپولیس آفیسر بننے کا عزم کیا ہے۔

ویڈیو میں یوحنا آباد چرچ خودکش دھماکے میں شہید ہیڈ کانسٹیبل راشد منہاس کے بیٹے اور بیٹیوں نےپولیس فورس کا حصہ بننے کی خواہش کا اظہار کیاہے۔ویڈیو میں مُغوی بچوں کو بازیاب کراتے ہوئے شہادت کے رتبے پر فائز ہوئے ایس پی سیدعبدالصمد شاہ،شہید کانسٹیبل محمد آصف سمیت دیگر خاندانوں کے تاثرات بھی موجود ہیں۔قوم اپنا آج قوم کے پر امن مستقبل کی خاطر قربان کرنے والے پنجاب پولیس کے 1600 بہادر سپوتوں کو سلام پیش کرتی ہے۔

https://www.pnntv.pk/uploads/digital_news/2023-08-04/news-1691127683-4355.mp4