ایک نیوز: پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹیرینز نے اپنے ایک بیان میں انکشاف کرتے ہوئے کہا ہے کہ انتخابات میں پاکستان تحریک انصاف نہیں ہوگی۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز نجی ٹی وی کے پروگرام میں پی ٹی آئی پارلیمنٹیرینز کے ترجمان ضیاء اللہ بنگش نے کہا تھا کہ عام انتخابات میں پی ٹی آئی سے اتحاد کیلئے تیار ہیں۔ اور 19 اگست سے رابطہ مہم کا آغاز کردیں گے۔
جس کے بعد خبریں گردش میں آگئیں کہ پرویز خٹک انتخابات میں عمران خان سے اتحاد کرنے جارہے ہیں تاہم پرویزخٹک نے اسی روز ایک نجی ٹی وی کہ پروگرام میں انکشاف کیا ہے کہ عام انتخابات میں پی ٹی آئی ہوگی ہی نہیں تو اتحاد کا کیسے سوچ سکتے ہیں؟
انہوں نے واضح کیا کہ عام انتخابات میں صرف ان کی جماعت ہوگی اور کسی پی ٹی آئی کا وجود نہیں ہوگا۔ پی ٹی آئی سے اتحاد کی خواہش یا امکان کی خبریں سراسر جھوٹ اور من گھڑت ہیں۔