ہیپاٹائٹس خطرناک بیماری،80 فیصد مریض بیماری سے لاعلم

Aug 04, 2023 | 06:15 AM

ایک نیوز: ملک میں ہیپاٹائٹس روزانہ سیکڑوں زندگیاں نگل رہا ہے، 80 فیصد مریضوں کو ہیپاٹائٹس میں مبتلا ہونے کا علم نہیں۔
تفصیلات کےمطابق ہیپاٹائٹس ایک خاموش قاتل ہے، یہی وجہ ہے کہ پاکستان میں80 فیصد مریض اپنی اس بیماری سے لاعلم ہیں، پاکستان دنیا کے اُن ممالک میں شامل ہے جہاں ہیپاٹائٹس تیزی سے پھیل رہا ہے۔
ماہرین کہتے ہیں کہ ہیپاٹائٹس بی اور سی جگر کے کینسر کا سبب بن کر جان لیوا ثابت ہوتے ہیں۔
طبی ماہرین کہتے ہیں ہیپاٹاٹئس اے، ای جسے عام زبان میں پیلا یرقان کہتے ہیں، اس کی ایک بڑی وجہ ہمارے پینے والے پانی میں سیوریج کے پانی کی ملاوٹ ہے۔
طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ انجکشن لگواتے وقت ہمیشہ نئی سوئی، حجامت کیلئے نیا بلیڈ استعمال کریں، خواتین ناک کان چھدواتے ہوئے ہمیشہ نئے اوزار کے استعمال پر زور دیں، پانی اُبال کر پیئیں، گھر اور اطراف کے ماحول کو صاف رکھیں۔

مزیدخبریں