ایک نیوز:امریکا کی جگلنگ کرتب دِکھانے والی جوڑی نے 914 کیچ مکمل کر کے گینیز ورلڈ ریکارڈ واپس اپنے نام کرلیا۔
تفصیلات کےمطابق 250 گینیز ورلڈ ریکارڈ سے زائد کے حامل ڈیوڈ رش اور 1975 میں ایم آئی ٹی میں جگلنگ کلب قائم کرنے والے آرتھر لیوبل نے 2018 میں ایک دوسرے کے برابر کھڑے ہوکر جگلنگ کرتے ہوئے 532 کیچ مکمل کر کے ریکارڈ حاصل کیا تھا۔
اس جوڑی کا ریکارڈ جرمنی سے تعلق رکھنے والے لُوکا فرڈمینگس اور جین ڈومِن کی جوڑی نےاپریل2021 میں901 کیچ پکڑ کر توڑا تھا۔
بعد ازاں ڈیوڈ رش اور آرتھر لیوبل نے اپنا ریکارڈ واپس لینے کیلئے متعدد کوششیں کیں اور بالآخر914 کیچ پکڑ کر ریکاڑد واپس اپنے نام کرنے کی کوشش میں کامیاب ہوگئے۔
تاہم جوڑی کی جانب سے کوشش کے ثبوت گینیز ورلڈ ریکارڈز کو جمع کرائے گئے ہیں جس کا معائنہ کرنے کے بعد ادارے کی جانب سے ریکارڈ کے متعلق اعلان کیا جائے گا۔