ایک نیوز:کار حادثے میں زخمی ہونے والی لاطینی امریکی ملک وینزویلا کی ملکہ حسن دل کادورہ پڑنےسے چل بسیں۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق 26 سالہ ماڈل اور مس وینزویلا آریانا ویرا گزشتہ ماہ 13 جولائی کو کار حادثے کا شکار ہوئی تھیں جو اب انتقال کرگئی ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق وینزویلا کی ملکہ حسن کی والدہ کی جانب سے حادثے کے 10 روز بعد ٹی وی چینل کو بتایا گیا ہے کہ ان کی بیٹی آریانا ویرا تھکاوٹ کا شکارتھی اور گاڑی چلاتے ہوئے اسے نیند آگئی جس کے باعث گاڑی ٹرک سے جا ٹکرائی، گاڑی کو حادثہ امریکی ریاست فلوریڈا کے شہر آرلنڈو میں جھیل نونا کے قریب پیش آیا تھا۔
مس وینزویلا کی والدہ کی جانب سے مزید بتایا گیا کہ وہ صدمے سے باہر آرہی تھی اور صحت یاب بھی ہورہی تھی کہ انہیں پھر دل کا دورہ پڑا جس سے ان کی موت واقع ہوئی۔
مس وینزویلا اکتوبر میں ڈومینیکن ری پبلک میں ہونے والے مس لاطینی امریکا کے ورلڈ 2023 مقابلے میں اپنے ملک کی نمائندگی کرنے والی تھیں۔