ہری پور:کاراورموٹرسائیکل میں تصادم،2افرادجاں بحق،2زخمی

Aug 04, 2023 | 02:33 AM

ایک نیوز:ہری پورمیں کاراورموٹرسائیکل میں تصادم سے2افرادجاں بحق اور2زخمی ہوگئے۔
تفصیلات کےمطابق ہری پورکےعلاقہ سرائےگدائی کےقریب کاراورموٹرسائیکل میں تصادم ہوا،حادثہ کےنتیجےمیں2افرادجاں بحق اور2زخمی ہوگئے۔
ترجمان ریسکیوکےمطابق موٹرسائیکل پرسواردونوں افرادموقع پرہی جاں بحق ہوگئے،جن کی شناخت 25سالہ فیضان اور40سالہ وسیم کےنام سےہوئی ہے۔ کارسواروقاص اوررشیدزخمی ہوئے ہیں۔
ترجمان ریسکیوکےمطابق حادثےکی اطلاع ملتےہی ریسکیوٹیمیں جائےوقوعہ پرپہنچ گئی اورامدادکارروائیاں کرتےہوئےلاشوں اورزخمیوں کوہسپتال منتقل کردیاگیا،کارسوارایبٹ آبادکی طرف جارہےتھےکہ حادثہ پیش آیا۔

مزیدخبریں