اوکاڑہ:کشتی الٹ گئی،ایک بچہ جاں بحق،33افرادکوبچالیاگیا

Aug 04, 2023 | 02:15 AM

ایک نیوز:اوکاڑہ میں کشتی الٹ گئی،ایک بچہ جاں بحق اور33افرادکوبچالیاگیا،7افرادکی تلاش جاری ہے۔
تفصیلات کےمطابق اوکاڑہ میں دریائےستلج میں دوناکھوکھراں کےمقام پرکشتی ڈوب گئی،کشتی الٹنےسےبچہ جاں بحق ہوگیا،33افرادکوزندہ بچالیاگیا۔
ڈپٹی کمشنرکےمطابق تمام مردوخواتین کو محفوظ مقام پرمنتقل کردیاگیاہےاورطبی امدادفراہم کی جارہی ہے،کشتی پر40افرادسوارتھے،8کاتعلق اوکاڑہ اور32کابہاولنگرسےہے۔
ڈی جی پی ڈی ایم اےکےمطابق پاک فوج اورانتظامیہ کی امدادی ٹیمیں ریسکیوآپریشن میں شریک ہیں،اور7افرادکی تلاش کاسلسلہ جاری ہے۔
مقامی افراد کے مطابق یہ حادثہ اوکاڑہ اور بہاولنگر کے درمیان کراسنگ پوائنٹ پرپیش آیا ہے۔
مقامی افرادنے بتایا ہے کہ عموماً رات کے وقت کشتی کے ذریعے ایک جگہ سے دوسری جگہ جانے کیلئے سفر نہیں کیا جاتا لیکن رات کے اوقات میں کشتی کے ذریعے سامان منتقل ہوتا ہے۔

مزیدخبریں