9 اگست کو اسمبلی تحلیل: وزیراعظم نے اعلان کردیا 

Aug 04, 2023 | 00:45 AM

ایک نیوز :وزیراعظم شہبازشریف نے کہا اعلان کیا ہے کہ 9 اگست کوقومی اسمبلی تحلیل کردی جائیگی۔
تفصیلات کےمطابق وزیر اعظم شہبازشریف نے ارکان پارلیمنٹ سے اعزازمیں ظہرانے کے بعد خطاب کرتے ہوئے کہاکہ مخلوط حکومت کا سفر11اپریل 2022کو شروع ہوا، اتحادیوں نے محبت میں اعتماد کا ووٹ ڈالا، آئی ایم ایف کیساتھ معاملہ دور تک چلاگیا،ہمیں اس کا اندازہ تھا، ہمیں تو سر منڈاتے ہی اولے پڑنے شروع ہوگئے۔
انہوں نے کہا کہ ہمیں ایسی مشکل صورتحال کا سامنا رہا جو ناقابل بیان ہے،گالم گلوچ سے جو زہر گھولاگیا جس کے اثرات عرصے تک رہیں گے، ہمارے ساتھیوں نے ہمت نہیں ہاری اور ہم چل پڑے، مہنگائی کے طوفان سے غریب کی حالت غیر ہوگئی، سازشی ذہن سے جو سیاسی افراتفری پیداکی گئی اسے اچھی طرح جانتے ہیں۔
 وزیراعظم نے کہا کہ کسی بھی ملک میں سیاسی استحکام آنے تک ترقی،خوشحالی کا تصور نہیں کیاجاسکتا، فرانس میں آئی ایم ایف کی ایم ڈی سے ملاقات ہوئی، انہوں نے بتایا آئی ایم ایف پروگرام کا وقت ختم ہورہا ہے، اگر ڈیفالٹ کرجاتے تو ڈالر کی اڑان وہ ہوتی کہ کوئی اس کا اندازہ بھی نہیں کرسکتا، اسحاق ڈار بتاتےتھے آئی ایم ایف پروگرام نہ بھی ہوتوڈیفالٹ نہیں کرتے، چیئرمین پی ٹی آئی دورمیں ڈیفالٹ کے خطرات منڈلارہے تھے۔
وزیر اعظم نے مزید کہا آئی ایم ایف کا بے پناہ چیلنج تھا، آئی ایم ایف کے چیلنج نے میری نیندیں حرام کی تھیں، اجتماعی کاوشوں سے آئی ایم ایف کیساتھ معاہدہ ہوا، آئی ایم ایف سے معاہدہ نہ ہوتا تو معیشت کی حالت غیر ہوجاتی، چاہیں جتنی بھی پارٹیاں ہوں میں نے کسی سے تفریق نہیں کی۔

انہوں نے کہا کہ 15 ماہ میں تمام تنقید کے باوجود ریاست کو بچایا، آج ہمارا ضمیر مطمئن ہے کہ ہم نے سیاست کی قربانی دے کر ملک کو بھنور سے نکالا، انہوں نے کہا کہ آئندہ چند روز میں ہماری حکومت ختم ہو جائے گی، کوشش ہے کہ سب کیلئے قابل قبول نگران سیٹ اپ تشکیل دیا جائے۔

مزیدخبریں