حکومت بھیانک قانون سازی کرنے جارہی ہے ، اعتزاز احسن 

حکومت بھیانک قانون سازی کرنے جارہی ہے ، اعتزاز احسن 
کیپشن: حکومت بھیانک قانون سازی کرنے جارہی ہے ، اعتزاز احسن 

ایک نیوز :معروف قانون دان اعتزاز احسن نے کہا کہ حکومت بھیانک قانون سازی کرنے جارہی ہے، قومی اسمبلی میں بغیر بحث کیے بل پاس کیا گیا، قانون کے تحت ایجنسیز کسی بھی گھر،عمار ت کی تلاشی لے سکتی ہے۔
 اعتزازاحسن  نے کہا کہ کارروائی کیلئے جانے والی ٹیم جبر ،زبردستی بھی کرسکتی ہے، رضا ربانی نے بل کی کاپی پھاڑ کر پھینک دی، انہوں نے ٹھیک کیا، میں بھی ایسا ہی کرتا، ایسے تومارشل لا میں بھی اختیارات کا استعمال نہیں کیا جاتا، آج کل دوران کارروائی گھروں میں توڑ پھوڑ بھی کی جارہی ہے، لوگ ڈرے ہوئے ہیں، خوف کی فضا ہے۔
انہوں نے کہا کہ قومی اسمبلی کی مدت 12اگست کو ختم ہورہی ہے، الیکشن کے بعد نئی اسمبلی کو قانون سازی کا موقع دینے چاہیے، کورم پورا نہ بھی ہوتو قانون سازی کیے جارہے ہیں، ایسا نہیں ہوتا، قانون کے تحت مطلوب شخص کا بیرون ملک بھی پیچھا کیاجاسکتاہے، بل کے تحت ایجنسیز زبردستی کسی کے بھی گھر میں داخل ہوسکتی ہیں، بل میں زبردستی داخل ہوکر کارروائی کا ذکر ہے، قانون کے تحت کارروائی کرنیوالی ایجنسی کو وارنٹ کی ضرور ت نہیں ہوگی۔