لیگی رہنما نذیر چوہان بڑی مشکل میں گرفتار

Aug 04, 2022 | 22:45 PM

ایک نیوز نیوز: لیگی رہنما نذیر چوہان ایک بڑی مشکل میں گرفتار ہوگئے ہیں۔ انہیں ایک اور مقدمے میں نامزد  کردیا گیا ہے۔ اس سے قبل انسداد دہشت گردی عدالت نے آج ہی نذیر چوہان کی پولیس پر حملہ کیس میں ضمانت منظورکی تھی۔

دوسری جانب جوڈیشل مجسٹریٹ اسحاق جاوید نے ملزم نذیر چوہان کا 4 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا، عدالت نے جوہر ٹاؤن پولیس کو تفتیش مکمل کرکے 8 اگست کو   نذیر چوہان کو  دوبارہ پیش کرنےکا حکم دیا۔

پراسیکیوٹرکا کہنا تھا کہ ملزم نذیر چوہان کے خلاف عادل گجرکو زخمی کرنےکا الزام ہے، عادل گجر نے پولیس کو  بیان میں نذیر چوہان کو ملزم نامزد کیا، ملزم سے اقدام قتل کے مقدمے کی بابت تفتیش کرنا باقی ہے۔

خیال رہے کہ پولیس نے 2 روز قبل  نذیرچوہان کو گرفتار کیا  تھا ان پر ضمنی الیکشن کی انتخابی مہم کے دوران پی ٹی آئی کے دفتر پرحملے کا الزام تھا۔

مزیدخبریں